اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے ایتھوپیا کے ساتھ دوطرفہ اور افریقی یونین کے تناظر میں جامع تعلقات استوار کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے ان خیالات کا اظہار یہاں وزارت خارجہ میں پاکستان میں ایتھوپیا کے پہلے رہائشی ایلچی کے طور پر نامزد سفیر جیمل بیکر عبد اللہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
قبل ازیں سیکرٹری خارجہ نے ایتھوپیا کے سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ سیکرٹری خارجہ نے پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر کی تقرری کو ”انگیج افریقہ“ اقدام کی جانب ایک اہم اور بڑی پیش رفت قرار دیا۔