اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):پاکستان میں ایرانی سفارتخانے نے پیر کو عالمی یوم خوراک منایا، جس میں فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے لوگوں کو پانی کی فراہمی، خوراک اور ان کی بقا کے لیے دیگر ضروری ضروریات کے حوالے سے درپیش نازک صورتحال پر روشنی ڈالی۔ایک بیان میں، سفارت خانے نے فلسطینی آبادی کی اہم ضروریات کو پورا کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
پانی، خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات کی شدید قلت کی وجہ سے ان کو جن سنگین حالات کا سامناہے،یہ حالات خطے میں نسل پرست صیہونی حکومت کے مسلسل جبر اور مظالم کی وجہ سے مزید پیچیدہ ہو گئے ہیں۔
سفارت خانے کے بیان میں فلسطینیوں کے موروثی انسانی حقوق کو تسلیم کرنے اور ان کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے اورعالمی برادری سے مطالبہ کیاگیاہے کہ وہ جاری خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کرے اور متاثرہ لوگوں کو ضروری امداد فراہم کرے۔