پاکستان میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لئے پہلا چارجنگ سٹیشن اسلام آباد میں قائم

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) پاکستان میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لئے پہلا چارجنگ سٹیشن اسلام آباد میں قائم اور فعال کر دیا گیا۔ پہلا چارجنگ سٹیشن بارکٹرون انرجی کمپنی کی طرف سے یہاں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) ، ایف۔7 مرکز میں قائم کیا گیا ہے۔ پی ایس او کے لئے پہلے الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجر کی سپلائی ، تنصیب اور کمیشن …

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) پاکستان میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لئے پہلا چارجنگ سٹیشن اسلام آباد میں قائم اور فعال کر دیا گیا۔ پہلا چارجنگ سٹیشن بارکٹرون انرجی کمپنی کی طرف سے یہاں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) ، ایف۔7 مرکز میں قائم کیا گیا ہے۔ پی ایس او کے لئے پہلے الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجر کی سپلائی ، تنصیب اور کمیشن کی کامیابی کے بعد چارجنگ سٹیشن کو فعال کر دیا گیا تھا۔ پیر کو ترجمان وزارت سائنس و ٹکنالوجی نے اس اقدام کو ملک کے لئے ایک خوش آئندقرار دیا ہے جس سے جلد ہی سڑکوں پر بجلی سے چلنے والی گاڑیایوں کی ریل پیل ہوگی۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ، چوہدری فواد حسین کے حالیہ ٹویٹ کے مطابق الیکٹریکل وہیکل چارجنگ سٹیشن کے افتتاح سے مستقبل میں بجلی کی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ ملے گی۔ وزیر نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں ای وی کی مینوفیکچرنگ یونٹس کے قیام پر صرف ایک فیصد ڈیوٹی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی مستقبل میں گاڑیوں کو بیٹری پر منتقل کرنے کی پالیسی پر بھی کام کر رہی ہے۔

مزید خبریں