پاکستان میں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث قومی معیشت کو سالانہ 4.5 ارب ڈالر کا خسارہ برداشت کرنا پڑتا ہے، عالمی بینک کی رپورٹ

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث قومی معیشت کو سالانہ 4.5 ارب ڈالر کا خسارہ برداشت کرنا پڑتا ہے جو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 1.7 فیصد کے مساوی ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی بلا تعطل فراہمی سے ملک میں سماجی و معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکتا ہے …

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث قومی معیشت کو سالانہ 4.5 ارب ڈالر کا خسارہ برداشت کرنا پڑتا ہے جو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 1.7 فیصد کے مساوی ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی بلا تعطل فراہمی سے ملک میں سماجی و معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکتا ہے جس سے لوگوں کے ذرائع آمدن میں بہتری اور اخرجات میں اضافہ کے ذریعے صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں