اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 137 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی نو مہینوں کے دوران (جولائی تا مارچ 2019-20ئ) 2.148 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے …
پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں رواں مالی سالی کے دوران 137 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 137 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی نو مہینوں کے دوران (جولائی تا مارچ 2019-20ئ) 2.148 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19ءکے دوران ملک میں 905 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی تھی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں براہ راست غیر ملکی کے حجم میں 1.243 ارب ڈالر یعنی 137 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال کے دوران سی پیک سے متعلق توانائی کے منصوبوں پر سب سے زیادہ 757 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی ہے جبکہ جاری سال گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں توانائی کے شعبہ میں منافع جات کی منتقلی کا حجم 315 ملین ڈالر رہا تھا۔ اسی طرح 490 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے نتیجہ میں مواصلات کا شعبہ ایف ڈی آئی وصول کرنے والا دوسرا بڑا شعبہ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری بشمول ایف ڈی آئی، پورٹ فولیو انویسٹمنٹ اور فارن پبلک انویسٹمنٹ 2.376 ارب ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 495 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ اس گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 1.88 ارب ڈالر یعنی 380 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








