پاکستان میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی دفتر خارجہ میں طلبی ، احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو بدھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارتی فورسزکی جانب سے ایل او سی پر چیری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق 12 جون کوکنٹرول لائن پر چیری کوٹ سیکٹر میں بھارتی قابض فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں ٹروتھن …

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو بدھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارتی فورسزکی جانب سے ایل او سی پر چیری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق 12 جون کوکنٹرول لائن پر چیری کوٹ سیکٹر میں بھارتی قابض فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں ٹروتھن گاﺅں کا بےگناہ رہائشی محمد شکیل ولد عالم دین شہید ہو گیا۔ قام مقام ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاءو سارک) نے بدھ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ ان کے حوالہ کیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ضبط و تحمل کے مطالبہ کے باوجود بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے رواں سال کے دوران اب تک کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری پر 1100 سے زائد جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیں جس کے نتیجہ میں اب تک 29 بےگناہ افراد شہید اور 117 زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بےگناہ شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ایک گھناﺅنا، انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے منافی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرہ ہے۔ بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ سیز فائر معاہدہ کی پاسداری کرے اور اپنی فورسز کو سیز فائر معاہدہ کی پاسداری کا پابند بنائے۔

مزید خبریں