پاکستان میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ریزیڈنٹ نمائندہ ٹیریزا دابان سانچیز کی وفاقی وزیراقتصادی امور مخدوم خسرو بختیارسے ملاقات

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یہ یقین دہانی پاکستان میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ریزیڈنٹ نمائندہ ٹیریزا دابان سانچیز نے جمعرات کویہاں وفاقی وزیراقتصادی امور مخدوم خسرو بختیارسے ملاقات میں کرائی۔ ملاقات میں کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے معیشت …

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یہ یقین دہانی پاکستان میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ریزیڈنٹ نمائندہ ٹیریزا دابان سانچیز نے جمعرات کویہاں وفاقی وزیراقتصادی امور مخدوم خسرو بختیارسے ملاقات میں کرائی۔ ملاقات میں کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ پاکستان آئی ایم ایف کی جانب سے ریپڈ فنانس انسٹرومنٹ کے طریقہ کارکے تحت پاکستان کیلئے 1.38 ارب ڈالر کی معاونت کوسراہتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی مدد سے طویل المیعاد معاشی نمو اور مالیاتی استحکام کیلئے حکمت عملی تیار کریگا جس پرعمل درآمد کیا جائیگا۔ انہوں نے آئی ایم ایف کی نمائندہ کو کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا اورکہاکہ پاکستان وباء کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء عالمگیر مسئلہ ہے جس کا مل کرمقابلہ کیاجاسکتاہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ریزیڈنٹ نمائندہ ٹیریزا دابان سانچیزنے وفاقی وزیرکوآئی ایم ایف کی جانب سے کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پراٹھائے جانیوالے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سمیت کئی ممالک کیلئے آئی ایم ایف نے ریپڈ فنانس انسٹرومنٹ کے ذریعہ وباء سے نمٹنے کیلئے فوری معاونت فراہم کی ہے تاکہ یہ ممالک وباء سے نمٹنے کیلئے اقدامات کو ممکن بناسکے۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔