پاکستان میں تعینات آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈم سن کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں تعینات آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈم سن نے کہا ہے کہ خواتین کو مساوی حقوق، بہتر روزگار کے مواقع کی فراہمی کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں صنفی امتیاز میں مساوات کی بہتری کے لئے پروگرام " میل چیمپین آف چینج" ( ایم سی سی) سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں تعینات آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈم سن نے کہا ہے کہ خواتین کو مساوی حقوق، بہتر روزگار کے مواقع کی فراہمی کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں صنفی امتیاز میں مساوات کی بہتری کے لئے پروگرام ” میل چیمپین آف چینج” ( ایم سی سی) سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ٹیلی نار کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان وہاب ، یو بینک، نیٹ سول، پیپسی، سرینا ہوٹل، شیل پاکستان، پی ایم آئی سی اور ای وائے فور روہڈز کے سی ای اوز نے بھی خطاب کیا۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہاکہ نجی شعبہ خواتین کے لئے روزگار کے مساوی مواقع کی فراہمی کے لئے کی جانے والی کوششیں خوش آئند ہیں، اس سے خواتین کوملک کی ترقی، خوشحالی اور معاشی شعبوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کو کاروباری اداروں میں مواقع کی فراہمی سے اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور دفاتر میں بہتر ماحول کو فروغ حاصل ہوگا۔

مزید خبریں