پاکستان میں سڑک کے سفر میں تحفظ کیلئے 5.15ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، عالمی بینک

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی)آئندہ 10سال کے دوران پاکستان میں سڑک کے سفر میں تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے 5.15ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ، سرمایہ کاری سے بنیادی ڈھانچے کے شعبہ کی ترقی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی ، سرمایہ کاری سے پاکستان کو 49.48 ارب ڈالر کا معاشی فائدہ حاصل ہوگا۔ عالمی بینک کی '' روڈ سیفٹی کنٹری پروفائلز '' …

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی)آئندہ 10سال کے دوران پاکستان میں سڑک کے سفر میں تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے 5.15ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ، سرمایہ کاری سے بنیادی ڈھانچے کے شعبہ کی ترقی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی ، سرمایہ کاری سے پاکستان کو 49.48 ارب ڈالر کا معاشی فائدہ حاصل ہوگا۔ عالمی بینک کی ” روڈ سیفٹی کنٹری پروفائلز ” رپورٹ کے مطابق پاکستان کو 2030ء تک ہر سال مجموعی قومی پیداوار کے 0.15 فیصد کے مساوی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جس سے سڑک کے حادثات کے باعث ہونے والی اموات میں 10ہزار 312 اموات کی کمی ہوگی جبکہ ٹریفک حادثات میں22 لاکھ 70ہزار کی کمی بھی ہوگی۔ عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں روڈ سیفٹی کی حکمت عملی اور قوانین پر عملدرآمد سے حادثات اور اموات کی شرح میں نمایاں کمی لائی جاسکتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق تیز رفتاری ٹریفک حادثات کا ایک بڑا سبب ہے اور رفتار میں 5فیصد کی کمی سے حادثات کی شرح کو 20 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے ۔ عالمی بینک نے مزید کہا ہے کہ اگر آئندہ دس سال کے دوران پاکستان اپنی مجموعی قومی پیداوار کے صرف 0.15 فیصد کے مساوی روڈ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے تو سرمایہ کاری کا مجموعی حجم صرف5.15 ارب ڈالر بنتا ہے لیکن اس سے دس سال کے دوران پاکستان کو 49 ارب ڈالر سے زیادہ کے معاشی فوائد بھی حاصل ہوں گے جبکہ حادثات اور اموات کی شرح میں بھی نمایاں کمی لائی جا سکے گی۔