اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں قیام پذیر ایک لاکھ 28 ہزار 460 رجسٹرڈ افغان مہاجرین افغانستان واپس چلے گئے ہیں۔ گزشتہ روز 7 ہزار 722 افراد پشاور اور کوئٹہ سے واپس افغانستان روانہ ہوگئے ۔ وزارت سیفران کے حکام کے مطابق ملک بھر سے رجسٹرڈ و غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز پشاور اورصوبے کے دیگر علاقوں سے 6 ہزار 641 افراد جبکہ 681 افراد کوئٹہ سے واپس افغانستان گئے ہیں۔ حکام کے مطابق اکتوبر میں ایک لاکھ 28 ہزار 460 رجسٹرڈ افغان مہاجرین واپس افغانستان گئے ہیں۔