پاکستان میں لائیو سٹاک کے شعبہ کی نمو میں سالانہ 3 فیصد اضافہ

199

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی)پاکستان میں لائیو سٹاک کے شعبہ کی نمو میں سالانہ 3 فیصد کا اضافہ ہو رہا ہے اور اس وقت ملک میں تقریباً 150ملین جانور پالے جا رہے ہیں۔ حلال گوشت کی بین الاقوامی مارکیٹ کا سالانہ حجم 600ارب ڈالر سالانہ ہے اور پاکستان حلال گوشت کی برآمدات کے فروغ سے خاطر خواہ زر مبادلہ کما سکتا ہے ۔ حلال فوڈز کے شعبہ کے تجزیہ کار احمد فراز خان نے کہا ہے کہ حلال خوراک اور بالخصوص گوشت کی عالمی طلب میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے اور اس کا حجم چھ سو ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے ۔