برلن۔ 18 جولائی (اے پی پی)جرمن صدر یوآخم گاوک نے یورپی یونین اور لاطینی امریکی ممالک کے تجارتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کی بات کی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے یوروگوائے کے دورے کے اختتام پر جرمن صدر نے یورپی یونین اور اس خطے کے اقتصادی اتحاد ’مرکوسور‘ کے مابین آزادی تجارتی معاہدے پر زور دیا۔ جرمن صدر کے مطابق آزاد تجارت اگر معقول اور منصفانہ قوانین کے …
جرمن صدر کا چلی اور یوروگوائے کا دورہ
برلن۔ 18 جولائی (اے پی پی)جرمن صدر یوآخم گاوک نے یورپی یونین اور لاطینی امریکی ممالک کے تجارتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کی بات کی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے یوروگوائے کے دورے کے اختتام پر جرمن صدر نے یورپی یونین اور اس خطے کے اقتصادی اتحاد ’مرکوسور‘ کے مابین آزادی تجارتی معاہدے پر زور دیا۔ جرمن صدر کے مطابق آزاد تجارت اگر معقول اور منصفانہ قوانین کے ساتھ کی جائے تو اس سے معیار زندگی کو طویل المدتی بنیادوں پر بہتر کیا جا سکتا ہے۔ ایک ایسے معاہدے پر کئی برسوں سے جاری مذاکرات ابھی تک بے نتیجہ رہے ہیں۔ چلی اور یوروگوائے کے بعد یوخم گاوک واپس برلن کے لیے روانہ ہو گئے۔









