ڈبلیو-15 اسلام آباد جنید فیملی فاؤنڈیشن ورلڈ ٹینس ویمنز چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے کے مقابلے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں جاری

ڈبلیو-15 اسلام آباد جنید فیملی فاؤنڈیشن ورلڈ ٹینس ویمنز چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے کے مقابلے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں جاری

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):ڈبلیو-15 اسلام آباد جنید فیملی فاؤنڈیشن ورلڈ ٹینس ویمنز چیمپئن شپ 2026 کے دوسرے مرحلے کے مقابلے پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہیں جہاں ویمنز سنگلز اور ڈبلز کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا۔ اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں 17 ممالک کی مجموعی طور پر 31 کھلاڑی شرکت کر رہی ہیں جن میں فرانس، چین، روس، ڈنمارک، میکسیکو، ازبکستان، جنوبی افریقہ، نیدر لینڈز، کوریا، نیپال، جاپان، ہانگ کانگ، جرمنی، تھائی لینڈ، ترکیہ، جمہوریہ چیک اور پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ جنید فیملی فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ فراخدلانہ معاونت پاکستان میں بین الاقوامی ٹینس کے فروغ اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنلز میں رو ژی وو (چین) نے گلوریا لیونسکی (جمہوریہ چیک) کو 0-6، 3-6 سے شکست دے دی۔ ووزوکو مڈلولوا (جنوبی افریقہ) نے اناستاسیا کوپاریف (جرمنی) کو 1-6، 1-6 سے ہرا دیا۔ایسٹرڈ سیروٹ (فرانس) نے کسنیا لاسکوتووا (روس) کو 2-6، 4-6 سے شکست دی۔کامنوان یوڈپیچ (تھائی لینڈ) نے فلورینٹائن ڈیکرز (نیدرلینڈز) کو سخت مقابلے کے بعد 2-6، 7-5، 3-6 سے ہرا دیا۔ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنلز میں ایسٹرڈ سیروٹ (فرانس)/سباستیانی لیون (میکسیکو) نے سوزونا اوئیگاوا (جاپان)/جونگ مون (کوریا) کو 2-6، 6-7(6) سے شکست دے دی۔

ووزوکو مڈلولوا /وارونا مڈلولوا (جنوبی افریقہ) نے لیلیا پسکون (روس)/صوفیہ سوسلووا (روس) کو 2-6، 1-6 سے ہرا دیا۔ کامنوان یوڈپیچ (تھائی لینڈ)/رو ژی وو (چین)نے کی یاو چیونگ (ہانگ کانگ)/صابرینہ اولمجانوا (ازبکستان) کو 1-6، 2-6 سے شکست دی۔ اناس تاسیا کوپاریف (جرمنی)/سیول یولداشیوا (ازبکستان) نے ایما وان پوپل (نیدرلینڈز)/فلورینٹائن ڈیکرز (نیدرلینڈز) کو 1-6، 1-6 سے ہرا دیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن، پاکستان میں بین الاقوامی ویمنز ٹینس کے انعقاد اور فروغ کے لئے قابلِ قدر تعاون پر جنید فیملی فاؤنڈیشن کی تہہ دل سے شکر گزار ہے۔

مزید خبریں