پنجاب بھرمیں گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1345ٹریفک حادثات میں 07افراد جاں بحق اور1576زخمی ہوئے۔ریسکیو ترجمان کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1345ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 714افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ862معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔
پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1345ٹریفک حادثات،07افراد جاں بحق ،1576زخمی

مزید خبریں
لاہور۔15اکتوبر (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1345ٹریفک حادثات میں 07افراد جاں بحق اور1576زخمی ہوئے۔ریسکیو ترجمان کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1345ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 714افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ862معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔
ریسکیو 1122 صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 860ڈرائیورز،67کم عمرڈرائیور، 522مسافراور201پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ ترجمان کے مطابق245ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت307متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد80حادثات میں 99متاثرین کے ساتھ دوسر ے اور ملتان69حادثات میں 71متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔







