جدید دور کی وائٹ بال کرکٹ میں باؤلرز کو رفتار کے ساتھ ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹرز کے دماغ سے بھی کھیلنا پڑتا ہے، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کی بہترین کرکٹ کا وقت ابھی آنا باقی ہے، جدید دور کی وائٹ بال کرکٹ میں باؤلرز کو رفتار کے ساتھ ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹرز کے دماغ سے بھی کھیلنا پڑتا ہے

راولپنڈی۔15اکتوبر (اے پی پی):قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کی بہترین کرکٹ کا وقت ابھی آنا باقی ہے، جدید دور کی وائٹ بال کرکٹ میں باؤلرز کو رفتار کے ساتھ ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹرز کے دماغ سے بھی کھیلنا پڑتا ہے۔

پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ فاسٹ باؤلنگ جارحانہ مزاج اور ذہانت کا امتزاج ہے جبکہ انجری کے بعد کھلاڑی کو دوبارہ صفر سے آغاز کرنا پڑتا ہے۔ کرکٹ میں اصل اہمیت کارکردگی کی ہے اور کھلاڑی سے اچھی پرفارمینس کی توقع کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ نے سری لنکا کے خلاف دو ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جبکہ وہ ٹرائی سیریز کے لیے پاکستان کے ون ڈے سکواڈ کا بھی حصہ ہیں۔