اسسٹنٹ کمشنر استور محمد شعیب نے محکمہ واٹر اینڈ پاور کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ایمرجنسی کے تحت شروع کی جانے والی تمام ترقیاتی اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچائے جا سکیں
استور ،اسسٹنٹ کمشنر محمد شعیب کا محکمہ واٹر اینڈ پاور کو ایمرجنسی ترقیاتی اسکیمیں جلد مکمل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
استور۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر استور محمد شعیب نے محکمہ واٹر اینڈ پاور کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ایمرجنسی کے تحت شروع کی جانے والی تمام ترقیاتی اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچائے جا سکیں۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر استور محمد شعیب نے ایس ڈی او محکمہ واٹر اینڈ پاور استور سے ملاقات کی اور ایمرجنسی کے تحت شروع کی جانے والی اور زیرِ تکمیل اسکیموں کی فزیکل پروگریس، موجودہ صورتحال اور کام کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔اس موقع پر ایس ڈی او واٹر اینڈ پاور نے اسسٹنٹ کمشنر کو مختلف اسکیموں پر جاری کام، اب تک ہونے والی پیش رفت اور منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر محمد شعیب نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ اسکیموں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور انہیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایمرجنسی کے تحت شروع کیے گئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ متعلقہ محکمہ منصوبوں کی پیش رفت پر مسلسل نظر رکھے اور عوامی مفاد کے ان منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے۔







