پاکستان میں مالی سال 2019-20ءکے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی ای ایس کے شعبہ میں برآمدات 4.1 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں، اقتصادی جائزہ رپورٹ

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) پاکستان میں مالی سال 2019-20ءکے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی ای ایس کے شعبہ میں برآمدات 4.1 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں جبکہ برآمداتی ترسیلات ایک ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ حکومت کی طرف سے جمعرات کو جاری اقتصادی جائزہ رپورٹ 2019-20ءکے مطابق وزارت آئی ٹی ٹیلی کام کے مطابق پاکستان میں ہر ماہ 70 لاکھ سم …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) پاکستان میں مالی سال 2019-20ءکے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی ای ایس کے شعبہ میں برآمدات 4.1 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں جبکہ برآمداتی ترسیلات ایک ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ حکومت کی طرف سے جمعرات کو جاری اقتصادی جائزہ رپورٹ 2019-20ءکے مطابق وزارت آئی ٹی ٹیلی کام کے مطابق پاکستان میں ہر ماہ 70 لاکھ سم کارڈ اور 10 ہزار بینک کارڈ درآمد ہوتے ہیں۔ پچھلے پانچ سالوں میں آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس ترسیلات کی شرح نمو میں 17.5 فیصد متواتر سالانہ اضافہ ہوا ہے جو کہ باقی تمام صنعتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے اور خطے میں بھی سب سے زیادہ ہے۔ FY2019-20 میں پاکستان کی آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس برآمدات 4.1 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں اور برآمداتی ترسیلات ایک ارب ڈالر کے قریب ہیں۔ آئی ٹی ای ایس اینڈ آئی ٹی برآمدات میں مائیکرو انٹرپرائرز، کنسلٹنٹس، اور فری لانسر کا حصہ تقریباً 500 ملین کے لگ بھگ رہا ہے اور اس شعبے میں اندرون ملک سے آمدنی ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہوئی ہے۔ موجودہ مالی سال میں فروری تک آئی ٹی ای ایس اینڈ آئی ٹی کے شعبے میں برآمداتی ترسیلات 26.24 فیصد شرح نمو میں اضافے کے ساتھ 88.74 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں جو کہ پچھلے سال کے اس دورانیے میں 702.9 ملین ڈالر تھیں۔ جولائی 2015ءسے دسمبر 2019ءتک ٹیلی کام کے شعبے میں ایف ڈی آئی 1.5 ارب ڈالر رہی۔ پاکستان میں 2002ءسے اب تک ٹیلی کام میں 8.5 ارب ڈالر سرمایہ کاری ہوئی۔ موجودہ مالی سال میں دسمبر تک ٹیلی کام کے شعبے نے 173 ارب روپے سرکاری خزانے میں جمع کروائے ہیں اور ٹیلی کام کے شعبے میں سالانہ آمدنی موجودہ مالی سال میں 553.8 ارب متوقع ہے جو کہ پچھلے مالی سال کے 440 ارب روپے کے مقابلے میں 12.9 فیصد زیادہ ہے۔