اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) پاکستان میں متعین چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے منگل کو یہاں نگران وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی حسن بیگ کے علاوہ ایوی ایشن ڈویژن کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو …
پاکستان میں متعین چین کے سفیر یاﺅ جنگ کی نگران وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) پاکستان میں متعین چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے منگل کو یہاں نگران وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی حسن بیگ کے علاوہ ایوی ایشن ڈویژن کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے پاکستا ن میں شفاف اور کامیاب جنرل الیکشن کرانے پر نگران حکومت کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے کامیاب جمہوری عمل کے دوران نگران حکومت کی کوششوں کی تعریف کی اور اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چین کے سفیر نے کہا کہ نگران حکومت نے کامیاب جنرل الیکشن کرا کے پاکستان میں جمہوری عمل کو مستحکم کیا ہے جس سے پاکستان کی سیاسی اور معاشی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔








