پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،صرف عزم کا اعادہ کرنا ہوگا، گورنرسندھ

64
گورنرسندھ کی خیبرمیں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش

کراچی۔ 28 نومبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، صرف ہمت اور عزم کا اعادہ کرنا ہوگا،لگن اور ہمت کریں تو وسائل ہو یا نہ ہوں کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائو یونیورسٹی کے 14ویں تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنرسندھ نے کامیاب طلباءمیں اسناد بھی تقسیم کیں۔

گورنرو چانسلر کامران خان ٹیسوری نے طلباءکو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا دن آپ کی زندگی کا یاد گاد ترین دن ہے، یہ دن آپ سب اپنے والدین اور اساتذہ کے نام کردیں،آج سے آپ کا عملی زندگی کا سفر شروع ہونے جارہا ہے، آج اپنے والدین سے وعدہ کریں کہ آپ ان کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معیشت کے بہت سارے مسائل ہیں اور معیشت کے مسائل کا حل آپ سب نے نکالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کا نام روشن کیا اس کی زندگی پر غور کریں، ارشد ندیم کا والد ایک مستری تھا مگر اس نے ہمت نہیں ہاری اور ڈبوں میں سیمنٹ بھر بھر کے پریکٹس کی۔ آج اس نے اپنی محنت سے وہ کر دیکھایا جو کرنا اتنا آسان نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مین تعینات سعودی سفیر نے بتایا ہے کہ سٹیٹ بینک آف سعودیہ کے پہلے گورنر پاکستانی تھے، پی آئی اے نے ایمریٹس ایئر لائن کا نظام بنانے میں بھر پور مدد کی اور ان کے فلائٹ آپریشن کا آغاز دبئی سے کراچی فلائٹ سے ہوا۔

انہوں نے کہا کہ زمانہ طالب علمی کے بعد اب آپ کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، پاکستان کے معاشی و معاشرتی مسائل کا حل آپ نوجوان نکالیں گے۔چانسلر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ طلبہ و طالبات پاکستان کے مستقبل کے معمار ہیں،آپ نے مسائل کے سامنے ہمت نہیں ہارنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے باہر جانا آسان ہے اس ملک میں رہ کر اپنے لیے راستہ بنانا ایک بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہائوس میں 50 ہزاروں بچے آئی ٹی کے مفت کورسز کررہے ہیں کیونکہ اس وقت دنیا آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے جانب گامزن ہورہی ہے