پاکستان میں پولٹری کی صنعت میں700 ارب روپے کی سرمایہ کاری

125

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) پاکستان میں پولٹری کی صنعت میں700 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ پولٹری کی صنعت15 لاکھ سے زائد افراد کو روزگار فراہم کررہی ہے۔ پاکستان پولٹری انڈسٹری( پی پی اے) نارتھ زون کے سیکرٹری جاوید بخاری نے کہا ہے کہ پولٹری کی صنعت ملک کے دور دراز اور دشوار گزار دیہی علاقوں میں روزگار کی فرواہمی کا ایک بڑا ذریعہ ہے اور صنعت 15 لاکھ سے زائد افراد کو روزگار فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولٹری انڈسٹری پروٹین کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔