اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) چین نے پاکستان کو رواں سال نومبر میں ہونے والے "امپورٹ ایکسپو" میں قریبی دوست اور ہمسائہ ملک کی حیثیت سے اعزازی مہمان کے طورپر مدعو کیا ہے۔ چین پاکستان سے وہ تمام اشیاءاور مصنوعات برآمد کرنے کو تیار ہے جو مارکیٹ کا مقابلہ کرسکیں۔ پاکستان چین میں ہونے والی تجارتی نمائش میں بھرپور شرکت کرے گا۔ چینی حکومت آزادانہ تجارتی معاہدے …
پاکستان میں چین کے سفیر یاہوجنگ اور وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) چین نے پاکستان کو رواں سال نومبر میں ہونے والے "امپورٹ ایکسپو” میں قریبی دوست اور ہمسائہ ملک کی حیثیت سے اعزازی مہمان کے طورپر مدعو کیا ہے۔ چین پاکستان سے وہ تمام اشیاءاور مصنوعات برآمد کرنے کو تیار ہے جو مارکیٹ کا مقابلہ کرسکیں۔ پاکستان چین میں ہونے والی تجارتی نمائش میں بھرپور شرکت کرے گا۔ چینی حکومت آزادانہ تجارتی معاہدے میں حائل مشکلات دور کر ے گی۔ رواں سال آزادانہ تجارتی معاہدے ” ایف ٹی اے” کے مذاکرات کا ایک دور ہو گا۔ چین اور پاکستان اقتصادی زونز قائم کریں گے جس میں دونوں ممالک کے نجی شعبہ کے اشتراک سے سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میں چین کے سفیر یاہوجنگ نے وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر پرویز ملک نے کہاکہ چینی سفیر کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین کے شہر شنگھائی میں رواں سال 5 نومبر سے 10 نومبر تک ہونے والی نمائش میں بھر پور شرکت کریں گے۔







