اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن نے کہا ہے کہ فن ٹیک ،آئی او ٹی اور روبوٹکس سے متعلق قومی انوویشن مرکز ڈیجیٹل معیشت کا اہم عنصر ہیں، پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔6 جنوری کو وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی مسز انوشہ رحمٰن کی زیر صدارت قومی آئی سی ٹو اینڈ آر ڈی کے بورڈز آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں منظور کئے گئے فیصلے کے مطابق فن ٹیک آئی او ٹی اور روپوٹیکس کی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے جدید قومی مرکز کے قیام کیلئے آر ایف پیز کی تشکیل کیلئے ابتدائی کام شروع ہوگیا ہے، یہ مراکز پاکستان میں ڈیجیٹل سروسز کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے اور پاکستان کے آئی سی ٹی کے شعبہ میں شاندار اضافے ہوں گے ،یہ مراکز مصنوعات میں جدت اور حل کیلئے طالبعلموں اور صنعت کی متلاشی افراد کیلئے جدید انفراسٹرکچر آلات اور وسائل تک رسائی فراہم کرکے مصنوعات کو کمرشل سطح پر لانے کیلئے آئیڈیاز میں تبدیلی لانے کا مرکز ثابت ہوں گے یہ مرکز قومی اور بین الاقوامی تعاون سے ترقی یافتہ مصنوعات اور سلوشن کی کمرشلائزیشن کی سہولت فراہم کریں گے۔