پاکستان میں کوئلے کے منصوبوں میں دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے،وفاقی وزیر مشاہد اﷲ خان

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئلے کے منصوبوں میں دنیا کی سب سے بہترین ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے تاکہ کوئلے کے استعمال کے ماحولیاتی اثرات کو کم سے کم کیا جائے۔ ملک میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کی تنصیب سے پیدا ہونے والے مسائل کو ماحول اور انسانی آبادی پر …

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئلے کے منصوبوں میں دنیا کی سب سے بہترین ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے تاکہ کوئلے کے استعمال کے ماحولیاتی اثرات کو کم سے کم کیا جائے۔ ملک میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کی تنصیب سے پیدا ہونے والے مسائل کو ماحول اور انسانی آبادی پر اس کے اثرات کے خصوصی حوالے سے زیر بحث لانے کی اپنی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس سے ماحول اور انسانی آبادی کو خطرہ ہے۔ ونڈ اور دیگر متبادل ذرائع پر توجہ دینی چاہئے۔ مستقبل میں کوئلے کے یہ پلانٹس پریشان کن صورتحال پیدا کر سکتے ہیں۔ ہمیں متبادل کی طرف جانا چاہئے۔ چین اپنے کوئلے کو یہاں استعمال کرے گا جس سے ہمیں مسائل کا سامنا ہوگا۔