33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان میں کینیا کے ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے بات...

پاکستان میں کینیا کے ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے بات کی جائے گی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کینیا میں سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کینیا کے ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے بات کی جائے گی، کینیا سے اس واقعہ کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے، سابق وزیراعظم عمران خان نے جاتے جاتے ملکی معیشت پر خودکش حملہ کیا اور ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب چھوڑ کے گئے،

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے ملک کو اس مشکل صورتحال سے نجات دلائی ہے، اب ہم اس جھوٹ کا مقابلہ کرکے ملک کی خدمت کریں گے اور آئندہ الیکشن میں جائیں گے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کینیا میں ارشد شریف کے قتل کی مذمت کی اور کہا کہ کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن ساری صورتحال کے حوالے سے کام کر رہا ہے، سیکرٹری خارجہ پاکستان میں کینیا کے ہائی کمشنر کو بھی بلا کر بات کریں گے۔

- Advertisement -

کینیا سے اس واقعہ کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے، توقع ہے کہ یہ تحقیقات جلد مکمل کرکے ہمیں رپورٹ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صحافت کرنا بہت مشکل کام ہے۔ انہوں نے ملیر اور ملتان سے منتخب ہونے والے پیپلز پارٹی کے دونوں ارکان کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اس وجہ سے ممکن ہوئی ہے کیونکہ ہم سب نے مل کر مخالفین کا مقابلہ کیا ہے۔ گزشتہ چار سالوں تک تبدیلی کے نام پر ملک کی معیشت اور جمہوریت کے ساتھ کھیلا گیا۔

سابق وزیراعظم نے جاتے ہوئے ملک کی معیشت پر خودکش حملہ کیا اور ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب لے کر چلا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے ملک کو اس مشکل صورتحال سے نجات دلائی، ہم اس جھوٹ کا مقابلہ کرکے ملک کی خدمت کریں گے اور آئندہ الیکشن میں جائیں گے۔ انہوں نے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=334056

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں