پاکستان میں گذشتہ 13 سال کے دوران نان پرفارمنگ لونز کی اوسط سالانہ شرح 11.19 فیصد، بینکوں کے قرضے واپس نہ کرنے کی شرح بھارت اور ملائشیا سے زیادہ رہی، عالمی بینک کی رپورٹ

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) گذشتہ 13 سال کے دوران پاکستان میں نان پرفارمنگ لونز (این پی ایل) کی اوسط سالانہ شرح 11.19 فیصد رہی ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق سال 2005ءتا 2017ءکے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے جاری کردہ قرضوں کی عدم واپسی کی اوسط سالانہ شرح 11 فیصد سے زائد رہی جو بھارت اور ملائیشیا کے مقابلہ میں زائد ہے۔ …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) گذشتہ 13 سال کے دوران پاکستان میں نان پرفارمنگ لونز (این پی ایل) کی اوسط سالانہ شرح 11.19 فیصد رہی ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق سال 2005ءتا 2017ءکے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے جاری کردہ قرضوں کی عدم واپسی کی اوسط سالانہ شرح 11 فیصد سے زائد رہی جو بھارت اور ملائیشیا کے مقابلہ میں زائد ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسی عرصہ کے دوران بھارت میں قرضہ جات واپس نہ کرنے کی اوسط سالانہ شرح 4.92 فیصد جبکہ ملائیشیا میں 3.77 فیصد رہی ہے حتٰی کہ بنگلہ دیش میں بھی این پی ایل کی شرح پاکستان سے کہیں کم ہے۔

مزید خبریں