پاکستان میں گیس کا بحران 2009سے شروع ہوا اور ہر سال اس کی شدت میں اضافہ ہوتا گیا،ڈاکٹر شہباز گل

75
جیت ہو یا ہار ہو وزیراعظم عمران خان آخری گیند تک لڑیں گے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹرشہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان میں گیس کا بحران 2009سے شروع ہوا اور ہر سال اس کی شدت میں اضافہ ہوتا گیا۔اس صورتحال میں اس سے بڑی مجرمانہ حرکت کیا ہوگی کہ سابقہ حکومت نے آخری سال الیکشن جیتنے کے چکر میں اپنے اراکین کے حلقوں میں سینکڑوں گیس فراہمی کی سکیموں کی منظوری دی مگر اس کے باجود گیس کا بحران ہے۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں شہباز گل نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے بقول ن لیگ کی لگائی نگران حکومت نے 2018 میں دھاندلی کروائی اور‏پی ٹی آئی حکومت نے فئیر الیکشن کروائے۔

شہباز گل نے کہا کہ خیبرپختونخواہ انتخابات میں مولانا فضل الرحمن کو کچھ سیٹوں پر کامیابی ملی ہے تو ایسا ہی ہونا تھااور‏اگلے مرحلے میں جب انہیں شکست ہوئی تو وہی پکا راگ دوبارہ شروع ہوگا۔