اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ پاکستان میں 12سال اور اس سے زائد عمر کے افرادکی 90فیصد آبادی کوکورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں کامیابی سے لگائی جاچکی ہیں جبکہ 95فیصد آبادی کو جزوی طور پر کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
این آئی ایچ کی جانب سے منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرجار ی پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کامیابی سے 12سال اور اس سے زائد عمر کے افرادکی 90فیصد آبادی کوکورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ 95فیصد آبادی کو جزوی طور پر کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
تاہم جن افراد نے ابھی تک کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگوائی ہے وہ اپنے مقررہ وقت پر دوسری خوراک اپنے قریبی ویکسینیشن سینٹرز اور ہیلتھ مراکز سے کورونا ویکسین کی دوسری خورک بآسانی لگوا سکتے ہیں۔