پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریبات جاری

پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریبات جاری

149

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریبات جاری ہیں۔لیاقت ہال راولپنڈی میں بچوں کے لئے پتلی تماشہ پیش کیا گیا ۔

سٹوری آف پاکستان کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں مقامی تعلیمی اداروں کے بچوں نے بھرپور شرکت کی اور پروگرام سے لطف اندوز ہوئے۔ ہفتہ کو نیشنل پپٹ تھیٹر یہ پروگرام پی این سی اے میں پیش کرے گا جبکہ ہفتہ کی شام 7 بجے نامور گلوکارہ سائرہ پیٹر اور جنسر علی بھی پی این سی اے آڈیٹوریم میں پرفارمنس پیش کریں گے۔

ہم سب کی ہے پہچان ہم سب کا پاکستان کے عنوان سے جاری تقریبات کے سلسلہ میں لائیو کنسرٹ منعقد ہوگا جس میں یہ نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ واضح رہے کہ پی این سی اے ہر سال جشن آزادی کے موقع پر رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کرتا ہے۔