اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں اور پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول احمد کی والدہ کراچی میں انتقال کر گئیں۔
ان کی وفات پر ملک بھر سے سپورٹس تنظیموں، کھلاڑیوں اور سماجی کارکنوں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔