پاکستان نےبنگلہ دیش کو پہلے ٹی20 میں4وکٹوں سے ہرا دیا، حسن علی مردمیدان قرار

57
پاکستان نےبنگلہ دیش کو پہلے ٹی20 میں4وکٹوں سے ہرا دیا، حسن علی مردمیدان قرار

ڈھاکہ۔19نومبر (اے پی پی):پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ۔20 بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا کر سیریزمیں 0 -1 کی برتری حاصل کرلی۔

تین ٹی ۔20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پہلے کھیل کر پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان کی ٹیم نے 19.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بنگلا دیش کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور بابراعظم نے کیا تاہم دونوں اوپنرز صرف 22 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے جب کہ چوتھے اور پانچویں نمبر پر آنے والے حیدر علی اور شعیب ملک بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔24 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی جس کے بعد فخرزمان اور خوشدل نے مزاحمت کی اور سکور کو آگے بڑھایا،

دونوں کے درمیان 56 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم فخر 34 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد خوشدل بھی 34 رنز بناکر پولین لوٹ گئے تاہم شاداب خان اور محمد نواز نے آخری اووروں میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 2.3 اوورز میں 36 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔ محمد نواز 8 گیندوں پر 18 اور شاداب خان 10 گیندوں پر 21 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

پاکستان کے حسن علی کو عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔جمعہ کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ، ڈھاکہ میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ شروع ہوا تو بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان محموداللہ نے ٹا س جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز محمد نعیم اور سیف حسن نے کیا تاہم دونوں اوپنرز خاص آغاز فراہم نہ کرسکے اور صرف 10 رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے،

ون ڈاؤن آنے والے کھلاڑی نجم الحسن بھی صرف 7 رنز بناسکے اور آؤٹ ہوگئے۔پاکستانی بائولرز کی شاندار بائولنگ کی بدولت بنگلا دیشی کھلاڑی بے بس دکھائی دیے تاہم مہدی حسن اور عاطف حسین نے مزاحمت کی کوشش کی جس کے نتیجے میں بنگلا دیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز کا مجموعہ ترتیب دے سکی۔ پاکستان کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسن علی نے 22 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاداب اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں 128 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی طرف سے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا ۔ محمد رضوان پاکستان کے پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 11 رنز بناکر مستفیض الرحمان کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

کپتان بابر اعظم بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور وہ 7 رنز بناکر تسکین احمد کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد حید ر علی اور شعیب ملک بغیر کوئی رن بنائے یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے۔ حیدر علی کو مہدی حسن نے ایل بی ڈبلیو آئوٹ کر دیا جبکہ شعیب ملک رن آئوٹ ہوگئے۔

ان کے بعد فخر زمان بھی 34 رنز بنانے کے بعد تسکین احمد کی گیند پر نور الحسن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔خوشدل شاہ پاکستان کے چھٹے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 34 رنز بناکر شرفل الاسلام کی گیند پر نورالحسن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔شاداب خان21 اور محمد نواز 18 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

بنگلہ دیش کی طرف سے تسکین احمد نے دو جبکہ مہدی حسن ،مستفیض الرحمان اور شرفل الاسلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کے حسن علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ ہفتہ کو کھیلا جائےگا