اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) پاکستان نے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے فائنل میں بڑی فتح حاصل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں روایتی حریف بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 180 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر یہ سنگ میل عبور کیا، پاکستان نے آسٹریلیا کا آئی سی سی ٹورنامنٹ فائنل میں بڑی فتح کا 14 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا، کینگروز نے 2003ءمیں منعقدہ ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کے خلاف 125 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی۔