لاہور۔31جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کے فاسٹ بولر زوئیر بارلیٹ نے پاکستان ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ میزبان ٹیم نے بیٹنگ اور باولنگ دونوں شعبوں میں آسٹریلیا کو آوٹ کلاس کر دیا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں زوئیر بارلیٹ نے کہا کہ پاور پلے میں پاکستان نے جس جارحانہ انداز میں کھیل پیش کیا، اسی مرحلے میں میچ ہم سے دور ہو گیا۔ ان …
پاکستان نے آسٹریلیا کو کھیل کے ہر شعبہ میں آئوٹ کلاس کیا،شاداب کی بائولنگ اچھی تھی ،سیریز سے سیکھنے کا موقع ملا۔ زوئیر بارلیٹ

مزید خبریں
لاہور۔31جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کے فاسٹ بولر زوئیر بارلیٹ نے پاکستان ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ میزبان ٹیم نے بیٹنگ اور باولنگ دونوں شعبوں میں آسٹریلیا کو آوٹ کلاس کر دیا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں زوئیر بارلیٹ نے کہا کہ پاور پلے میں پاکستان نے جس جارحانہ انداز میں کھیل پیش کیا، اسی مرحلے میں میچ ہم سے دور ہو گیا۔
ان کے مطابق پاکستان نے پورے میچ کے دوران مومنٹم برقرار رکھا، جس کی وجہ سے آسٹریلوی ٹیم واپسی نہ کر سکی۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ آسٹریلیا کے اسپنرز نے اچھی بولنگ کی، تاہم یہ کنڈیشنز ان کے لیے نئی اور مشکل تھیں۔ بارلیٹ نے اعتراف کیا کہ پاکستان کے اسپنرز، خصوصا شاداب خان نے ان حالات میں بہترین باولنگ کی۔آسٹریلوی بولر کا کہنا تھا کہ اس سیریز سے ان کی ٹیم کو آئندہ ورلڈ کپ کے لیے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں پہلے سے علم تھا کہ اس سیریز میں اسپن کنڈیشنز ملیں گی کیونکہ آسٹریلیا اور پاکستان کی پچز میں واضح فرق ہے۔کیمرون گرین کے آوٹ ہونے کے بعد اشارے سے متعلق سوال پر زوئیر بارلیٹ نے لاعلمی کا اظہار کیا۔آخر میں انہوں نے پاکستان ٹیم کو مکمل کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بہترین کرکٹ کھیلی ۔








