پاکستان نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو پاکستان میں 324 بھارتی قیدیوں کی فہرست فراہم کر دی،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) پاکستان نے بدھ کو یہاں اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو پاکستان میں 324 بھارتی قیدیوں کی فہرست فراہم کر دی، ان بھارتی قیدیوں میں میں 270 ماہی گیر اور 54 شہری شامل ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ ا قدام پاکستان اور بھارت کے مابین قونصلر رسائی معاہدے کے تحت اٹھایا گیا جس پر 21 مئی 2008ء کو دستخط …

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) پاکستان نے بدھ کو یہاں اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو پاکستان میں 324 بھارتی قیدیوں کی فہرست فراہم کر دی، ان بھارتی قیدیوں میں میں 270 ماہی گیر اور 54 شہری شامل ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ ا قدام پاکستان اور بھارت کے مابین قونصلر رسائی معاہدے کے تحت اٹھایا گیا جس پر 21 مئی 2008ء کو دستخط ہوئے تھے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو بالترتیب یکم جنوری اور یکم جولائی کو سال میں دو بار قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے۔ اس طرح بھارتی حکومت نے بھی بھارت میں 362 پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو فراہم کی ہے جن میں 265 سول قیدی اور 97 ماہی گیر شامل ہیں۔ پاکستان مسلسل 15 سول قیدیوں اور 47 ماہی گیروں کی جلد رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کر رہا ہے جنہوں نے اپنی سزائیں مکمل کی ہیں اور جن کی قومیت کی تصدیق سے بھارت کو آگاہ بھی کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھارت سے کہا گیا ہے کہ وہ 77 سول پاکستانی قیدیوں اور 113 پاکستانی ماہی گیروں کو جو اس وقت بھارتی قید میں ہیں، تک فوری قونصلر رسائی فراہم کریں۔