پاکستان نے افغان فریقوں کے مابین قواعد و ضوابط سے متعلق معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کیا

73

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے افغان فریقوں کے مابین قواعد و ضوابط سے متعلق معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے دوحہ میں افغان فریقوں کے مابین قواعد و ضوابط سے متعلق معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امن عمل میں ایک اہم پیشرفت ہے۔فریقین کے مابین طے پانے والا معاہدہ بات چیت کے زریعے پائیدار حل کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ انٹرا افغان مذاکرات کے کامیاب نتائج کی طرف ایک اہم پیشرفت ہے ، جس کی ہم سب کو امید ہے۔
پاکستان انٹرا افغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا ، جس سے ایک جامع ، وسیع البنیاد، پر امن ، مستحکم اور خوشحال افغانستان کی راہ ہموار ہوگی۔