پاکستان نے اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کی چئیرمین شپ سنبھال لی

85
پاکستان نے اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کی چئیرمین شپ سنبھال لی

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کی چئیرمین شپ سنبھال لی۔

منگل کویہاں پارلیمینٹ ہاوس میں اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس میں 47 ویں اجلاس کے چئیرنائیجرکے وزیرخارجہ ہاسومی مسعودی نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو48 ویں اجلاس کی چئیرمین شپ سونپ دی۔وزیراعظم عمران خان،

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ ، سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن سعودالسعود اورچین کے سٹیٹ قونصلر اوروزیرخارجہ وانگ یی بھی اس موقع پرموجودتھے۔

نائیجرکے وزیرخارجہ ہاسومی مسعودی نے اپنے افتتاحی خطاب میں مسلم امہ کے اجتماعی اہداف کے حصول کیلئے کوششوں، کامیابیوں اوراقدامات پرروشنی ڈالی۔