نیویارک۔22جولائی (اے پی پی):پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں اقوام متحدہ کے کنونشن برائے قانونِ بحر کے تحت قومی دائرہ اختیار سے باہر کے علاقوں میں بحری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار استعمال کے معاہدے (بی بی این جے معاہدہ) پر دستخط کردیئے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے …
پاکستان نے بحری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار استعمال کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

مزید خبریں
نیویارک۔22جولائی (اے پی پی):پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں اقوام متحدہ کے کنونشن برائے قانونِ بحر کے تحت قومی دائرہ اختیار سے باہر کے علاقوں میں بحری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار استعمال کے معاہدے (بی بی این جے معاہدہ) پر دستخط کردیئے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے بی بی این جے مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا ہے، خاص طور پر 2022 کے دو اہم اجلاسوں میں "گروپ آف 77 اور چین” کی صدارت کرتے ہوئے ترقی پذیر ممالک کے اجتماعی موقف کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان نے انصاف پر مبنی فوائد کی تقسیم، صلاحیت کی تعمیر اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کی مسلسل وکالت کی، جو انسانی ورثے کے اصولوں کے مطابق ہے۔
بی بی این جے معاہدے پر دستخط پاکستان کی کثیرالجہتی تعاون اور قومی دائرہ اختیار سے باہر کے علاقوں میں بحری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار استعمال کے عزم کا عکاس ہے۔








