اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان مخالف بیان اور دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی عزائم خطے کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں‘ بیان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے عالمی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے‘ عالمی برادری بھارتی عزائم کا نوٹس لے۔ ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم بھارتی آرمی چیف کے پاکستان …
پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان مخالف بیان اور دھمکیوں کو مسترد کردیا‘ ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان مخالف بیان اور دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی عزائم خطے کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں‘ بیان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے عالمی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے‘ عالمی برادری بھارتی عزائم کا نوٹس لے۔ ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم بھارتی آرمی چیف کے پاکستان مخالف بیان اور دھمکیوں کو مسترد کرتے ہیں۔بیان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ریاستی دہشت گردی سے عالمی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ ہھارت کو مقامی سطح پر کشمیریوں کی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے نتیجہ میں بھارت نہتے کشمیریوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کو کشمیریوں کے جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنے میں ہمیشہ ناکامی ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کی غلط بیانیوں اور جارحانہ عزائم سے جنوبی ایشیاءمیں امن اور سلامتی خطرے میں ہے۔ عالمی برادری بھارتی عزائم کا نوٹس لیں اور بھارت کو علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا پابند بنائے۔







