پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کردی، اقدام قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے،پاکستان بھی اپنا نامزد ہائی کمشنر بھارت نہیں بھیجے گا،ترجمان دفتر خارجہ

62
بھارتی پارلیمنٹ کی نئی قانون سازی کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم کرنے کا ایک اور فریب ہے، ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔اقدام قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔فیصلے سے بھارتی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی اپنا نامزد ہائی کمشنر معین الحق بھارت نہیں بھیجے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی کیا گیا ہے۔