پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کاکامیاب آزمائشی تجربہ کرلیا

55
ispr
ispr

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):پاکستان نے ہفتہ کوزمین سے زمین تک مارکرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کاکامیاب آزمائشی تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیاہے کہ آزمائشی تجربہ کامقصد ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ڈیزائن اورتکنیکی پیرا میٹروں کوجانچنا تھا۔