لاہور۔31جنوری (اے پی پی):پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی،گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 198رنز کا مجموعہ ترتیب دیا،جواب میں آسٹریلوی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں16ویں اوور میں 108رنز پر ڈھیر ہو گئی،کپتان سلمان علی آغا اور …
پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں آسٹریلیا کو 90رنز سے شکست دے دی،گرین شرٹس کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری

مزید خبریں
لاہور۔31جنوری (اے پی پی):پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی،گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 198رنز کا مجموعہ ترتیب دیا،جواب میں آسٹریلوی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں16ویں اوور میں 108رنز پر ڈھیر ہو گئی،کپتان سلمان علی آغا اور وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان نے نصف سنچریاں سکور کیں،سلمان آغا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا، پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا صاحبزادہ فرحان پانچ رنز بنا کر جلد آوٹ ہو گئے، تاہم کپتان سلمان آغا نے جارح مزاج اوپنر صائم ایوب کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے تیز رفتار شراکت قائم کی۔ صائم ایوب نے صرف 11 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے اور پاور پلے کے اختتام پر آئوٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کو اس وقت اہم کامیابی ملی جب ایڈم زمپا نے بابراعظم کو دو رنز پر ایل بی ڈبلیو کیا ، اس موقع پر سلمان آغا نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 25 گیندوں پر اپنی چھٹی ٹی ٹوئنٹی نصف سنچری مکمل کی اور76رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، عثمان خان 53رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے،شاداب خان 28 اور محمدنواز 9رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔
جواب میں آسٹریلوی ٹیم پاکستانی اسپنرز کے جال میں پھنس کر صرف 15.4 اوورز میں 108 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔کیمرون گرین 35،میتھیوشارٹ 27،کپتان مچل مارش 18 اور بارلٹ 10رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ 7کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، ابراراحمد اور شاداب خان نے 3،3 جبکہ عثمان طارق نے 2 ،صائم ایوب اور محمدنواز نے ایک، ایک وکٹ لی۔








