پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت لیا، پاکستان نے فیصلہ کن معرکے میں بھارت کو 3-2 فریمز سے زیر کیا

115
پاکستان کے احسن رمضان نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

دوحہ ۔ 28 جون (اے پی پی) پاکستان ٹیم بی نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت لیا، پاکستان نے فیصلہ کن معرکے میں بھارت کو بیسٹ آف فائیو فریمز میں 3-2 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ جمعہ کو دوحہ، قطر میں منعقدہ چیمپئن شپ میں کھیلے گئے فائنل میں بابر مسیح اور ذوالفقار عبدالقادر پر مشتمل پاکستان ٹیم بی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنکج ایڈوانی، لکسمن راوت اور ادتیا مہتا پر مشتمل بھارت ٹیم اے کو بیسٹ آف فائیو فریمز میں 2 کے مقابلے میں 3 فریمز سے زیر کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پاکستانی ٹیم نے مسلسل ابتدائی دونوں فریمز 79-1 اور 71-1 سے جیت کر برتری حاصل کی لیکن بھارت کی ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں فریمز 58-18 اور 67-39 سے جیت کر مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا