اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) حکومت پاکستان نے سابق سفیر محمد صادق کو افغانستان کے لئے خصوصی نمائندہ مقرر کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پیر کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ سابق سفیر محمد صادق کو سفارت کاری کا وسیع تجربہ حاصل ہے جس میں افغانستان کے بارے میں وسیع مہارت بھی شامل ہے جہاں انہوں نے 2008 سے 2014 تک ملک کے سفیر کی …
پاکستان نے سابق سفیر محمد صادق کو افغانستان کے لئے خصوصی نمائندہ مقرر کردیا
اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) حکومت پاکستان نے سابق سفیر محمد صادق کو افغانستان کے لئے خصوصی نمائندہ مقرر کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پیر کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ سابق سفیر محمد صادق کو سفارت کاری کا وسیع تجربہ حاصل ہے جس میں افغانستان کے بارے میں وسیع مہارت بھی شامل ہے جہاں انہوں نے 2008 سے 2014 تک ملک کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اپنے سفارتی کیریئر کے دوران انہوں نے برسلز، بیجنگ اور واشنگٹن سمیت متعدد اہم دارالحکومتوں میں خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 2007-08ء میں وزارت خارجہ کے ترجمان کے طور پر خدمات انجام دیں۔ سفیر صادق مارچ 2014 سے اکتوبر 2016 تک قومی سلامتی ڈویژن (این ایس ڈی) کے سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔









