پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دیکربلائنڈ کرکٹ سیریز اپنے نام کرلی

111
پاکستان سری لنکا

لاہور۔21فروری(اے پی پی )لاہور پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل بلائنڈ کرکٹ سیریز میں میں فتح اپنے نام کرلی۔کولمبو میں ہونے والے بلائنڈ کرکٹ میچ میں گرین شرٹس نے مطلوبہ 217 رنزکاہدف 3۔18 اوورزمیں 2 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کیا۔ پاکستان کیجانب سے اوپنر محسن خان نے 69۔ بدرمنیرنے 64 رنزناٹ آوٹ اور ایوب خان نے 55 رنزناٹ آوٹ اسکور کئے سیریزکادوسرا میچ کل 22 فروری کو بی آرسی BRCگراونڈ کولمبومیں کھیلاجائے گا۔