اقوام متحدہ ۔ 11نومبر (اے پی پی) پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے عالمی معاہدے پیرس ایگریمنٹ کی توثیق کر دی، معاہدے کے تحت تقریباً ہر ملک کو ماحول کیلئے نقصان دہ گیسوں کے اخراج میں کمی کے اقدامات کرنا پڑیں گے۔ معاہدے کی دستاویز پر صدر پاکستان ممنون حسین نے دستخط کئے اور اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں جمعرات کو منعقدہ ایک تقریب کے دوران یہ دستخط شدہ دستاویز جمع کرائی۔