پاکستان نے مالی سال 2018-19ءکے پہلے 11 ماہ کے دوران مختلف ممالک میں ٹریول خدمات کی فراہمی سے 391.300ملین ڈالر کمائے

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستان نے مالی سال 2018-19ءکے پہلے 11 ماہ کے دوران مختلف ممالک میں ٹریول خدمات کی فراہمی سے 391.300ملین ڈالر کمائے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران اس قسم کی خدمات کی برآمدات سے 339.220ملین ڈالے کمائے گئے تھے۔ محکمہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زیر جائزہ مدت کے دوران پرسنل ٹریول سروسز 15.59فیصد …

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستان نے مالی سال 2018-19ءکے پہلے 11 ماہ کے دوران مختلف ممالک میں ٹریول خدمات کی فراہمی سے 391.300ملین ڈالر کمائے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران اس قسم کی خدمات کی برآمدات سے 339.220ملین ڈالے کمائے گئے تھے۔ محکمہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زیر جائزہ مدت کے دوران پرسنل ٹریول سروسز 15.59فیصد اضافے کے ساتھ 335.410ملین ڈالر سے بڑھ کر جولائی ۔مئی کے دوران 387.690 ملین ڈالر تک پہنچ پہنچ گئیں۔ان پرسنل سروسز میں صحت اور تعلیم سے متعلق خدمات میںبالترتیب 34.62فیصد اور 16.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ دیگر پرسنل خدمات میں 15.41فیصد اضافہ ہوا۔ان میں سب سے زیادہ اضافہ مذہبی ٹریول سروسز میں 210.77فیصد ریکارڈ کیا گیا۔