پاکستان نے ورلڈ روئنگ ورچوئل انڈور چیمپئن شپ میں طلائی اور چاندی کا تمغہ جیت لیا

لاہور۔1مارچ (اے پی پی):پاکستان نے ورلڈ روئنگ ورچوئل انڈور چیمپئن شپ میں ایک طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا۔پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلموں نے ملک کا نام عالمی سطح پر ایک بار پھر روشن کر دیا ہے۔ طالبعلم عبد الرحمان نے لائٹ ویٹ کیٹگری میں سونے کا تمغہ جیتا جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے زرق خان نے اوپن ویٹ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔مقابلے میں دنیا بھر سے 2200 …

لاہور۔1مارچ (اے پی پی):پاکستان نے ورلڈ روئنگ ورچوئل انڈور چیمپئن شپ میں ایک طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا۔پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلموں نے ملک کا نام عالمی سطح پر ایک بار پھر روشن کر دیا ہے۔ طالبعلم عبد الرحمان نے لائٹ ویٹ کیٹگری میں سونے کا تمغہ جیتا جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے زرق خان نے اوپن ویٹ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔مقابلے میں دنیا بھر سے 2200 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔لائٹ ویٹ کیٹگری میں پنجاب یونیورسٹی کے عبد الرحمان نے پہلی فرانس نے دوسری اور مصر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اوپن ویٹ میں لیٹویا نے پہلی پاکستان پنجاب یونیورسٹی کے زرق خان نے دوسری اور جرمنی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ورچوئل انڈور مقابلے پنجاب یونیورسٹی جمنیزیم میں منعقد ہوئے اور اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی اور سیکرٹری پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن خالد محمود مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر شبیر سرور، حمدان نذیر صدر پاکستان روئنگ فیڈریشن، رضوان الحق رازی سیکرٹری اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن،ظہیر احمد سیکرٹری پاکستان روئنگ فیڈریشن، میجر عرفان سیکرٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن، اور عبدالرحمن کوچ پاکستان روئنگ ٹیم موجود تھے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ عالمی مقابلوں میں پنجاب یونیوسٹی لا کالج کے عبدالرحمان کی پہلی اور ہیلے کالج کے زرق خان کی دوسری پوزیشن اور یہ کامیابی نہ صرف یونیورسٹی بلکہ پوری پاکستان کے لئے انتہائی خوشی کی خبر ہے۔