پاکستان نے کابل میں شادی کی ایک تقریب کے دوران عام شہریوں کو نشانہ بنانے والے دھشت گرد حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) پاکستان نے کابل میں شادی کی ایک تقریب کے دوران عام شہریوں کو نشانہ بنانے والے دھشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس خوفناک غیر انسانی واقعہ میں مبینہ طور پر60سے زیادہ بے گناہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دھشت گردی کی تمام اقسام کی …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) پاکستان نے کابل میں شادی کی ایک تقریب کے دوران عام شہریوں کو نشانہ بنانے والے دھشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس خوفناک غیر انسانی واقعہ میں مبینہ طور پر60سے زیادہ بے گناہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دھشت گردی کی تمام اقسام کی مذمت کرتا ہے ،دھشت گردی پورے خطے کے لیے مشترکہ خطرہ ہے اور اس کو مل کر شکست دینا ہوگی۔ہم بم دھماکے کے معصوم متاثرین کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔اور دھشت گردی کے واقع میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور اس حملے میں شدید زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

مزید خبریں