پاکستان نے کامن ویلتھ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ دو میڈل حاصل کر لئے

119

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے کامن ویلتھ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں دو میڈلز حاصل کر لئے ہیں۔ پہلا میڈل پاکستان کے طلحہ طالب نے بھارتی کھلاڑی نوی غلام کو 62 کلوگرام کے مقابلوں میں شکست دے گولڈ میڈل جبکہ دوسرا میڈل فرحان امجد نے سری لنکا کے ارونہ پی یاپا کو شکست دے کر77 کلوگرام میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے