اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):پاکستان نے کرتارپور صاحب راہداری کے خلاف بھارتی حکومت کے بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھ برادری کے مفادات کے خلاف بدنیتی پر مبنی بھارتی پروپیگنڈا کا مقصد بھارت میں اقلیتوں کی انسانی حقوق کی ”امن راہداری“ اقدام کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے جمعرات کو بھارتی حکومت کی جانب سے کرتارپور صاحب …
پاکستان نے کرتارپور صاحب راہداری کے خلاف بھارتی حکومت کے بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈوں کو یکسر مسترد کر دیا
اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):پاکستان نے کرتارپور صاحب راہداری کے خلاف بھارتی حکومت کے بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھ برادری کے مفادات کے خلاف بدنیتی پر مبنی بھارتی پروپیگنڈا کا مقصد بھارت میں اقلیتوں کی انسانی حقوق کی ”امن راہداری“ اقدام کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے جمعرات کو بھارتی حکومت کی جانب سے کرتارپور صاحب کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی (پی ایس جی پی سی) نے بھی اس گمراہ کن پروپیگنڈے کو مسترد کردیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ سکھ مفادات کے خلاف بدنیتی پر مبنی بھارتی پروپیگنڈے کا مقصد بھارت کے اندر اقلیتوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا اور کرتار پور راہداری کو بد نام کرنے کی کوشش ہے۔ پی ایس جی پی سیِِ سکھ ریحت مریڈا کے تحت کرتار پور سمیت گوردوارہ صاحباں میں رسومات انجام دینے کی ذمہ دار ہے۔ اس سلسلے میں پی ایس جی پی سی کی سہولت کےلئے وقف املاک ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ (ای ٹی پی بی) کے تحت پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) تشکیل دیا گیا ہے۔گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور کے معاملات کو پی ایس جی پی سی سے پی ایم یو میں منتقلی سے متعلق ریمارکس نہ صرف حقائق کے منافی ہیں بلکہ اس کا مقصد ہندوستان میں ہندوتوا کے تحت بی جے پی حکومت کے ذریعے مذہبی عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔









