پاکستان نے کشمیر اور پاکستان کے معاملات سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے بیانات کے بارے میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے موقف کو یکسر مسترد کردیا ‘ ترجمان دفتر خارجہ

50

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے کشمیر اور پاکستان کے معاملات سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے بیانات کے بارے میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے موقف کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریا ستی دہشت گردی اور افسوسناک طرز عمل کو بے نقاب کرنا بھارتی جبر کے شکارکشمیریوں کیساتھ ہماری بین الاقوامی اور اخلاقی زمہ داریوں کا حصہ ہے۔ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اگر بھارت کو محسوس ہوتا ہے کہ یہ اشتعال انگیزی ہے تو اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ بھارت اپنے ناقابل دفاع اقدامات کے بارے میں سچائی کا سامنا کرنے کو تیار نہیں ہے جو انتہا پسند نظریے اور بالادستی کے عزائم کے عکاس ہیں ۔دو سری طرف بھارت نارمل ملک کا دعوی کر رہا ہے ۔عالمی برادری پوچھنا چاہتی ہے کہ کون سے نارمل ملک نے گزشتہ دو ماہ سے 8ملین سے زائد لوگوں کو غیر انسانی جیل میں بند کر رکھا ہے اور یہ دعوی کر کے دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے کہ سب کچھ معمول کے مطابق ہیں۔ اس طرح کونسا نارمل ملک ہجوم پر تشدد کرنے والوں کی سرپرستی کر رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت سفارتکاری اور حالات معمول پر آنے سے متعلق لیکچر اپنے پاس ہی رکھے اور مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے آپ کا کسی معالج سے علاج کرائے۔